اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،جنیوا میں روس کے اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی اداروں میں تعینات نمائندے میخائل اولیانوف نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات سے متعلق اہم بیان دے دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال پر ایران کا مؤقف حقیقت کے زیادہ قریب دکھائی دیتا ہے جبکہ امریکا مذاکرات میں پیش رفت کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔
جنیوا میں روسی سفیر میخائل اولیانوف، جو عالمی معاملات پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے واضح بیانات کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی تشخیص اصل صورتِ حال سے زیادہ مطابقت رکھتی ہے۔
ایران کا افزودہ یورینیئم کا ذخیرہ کیا محفوظ طریقے سے منتقل کیا جا سکتا ہے؟
روسی سفیر نے امریکی مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پر واشنگٹن کی جانب سے دیے جانے والے پیغامات کم ذمے دارانہ محسوس ہوتے ہیں۔
اولیانوف کے بیان کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدہ مذاکرات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی، افزودہ یورینیئم اور خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔
آپ کا تبصرہ